Month: July 2017

جان ِ عالم ۔۔۔ نیر مسعود

July 29, 2017

برصغیر کے بے مثال افسانہ نگار نیر مسعود 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ نیر مسعود لکھنؤ میں سید مسعود حسن رضوی ‘ادیب’ کے گھر 1936 میں پیدا ہوئے، لکھنؤ یونیورسٹی میں فارسی کے پروفیسر رہے۔ ان کی خدمات پر سنہ 1979ء میں انہیں پدم شری اعزاز برائے تعلیم و ادب سے نوازا گیا۔ […]

Read More

غزل ۔۔۔ سلطنت قیصر

July 29, 2017

غزل (سلطنت قیصر) بے خبر دوستوں سے دور رہوں کیوں نہ سب الجھنوں سے دور رہوں رنگ سے ، موسموں سے دور رہوں کس طرح بارشوں سے دور رہوں کان آہٹ پہ رکھ کے لوٹ آوں اور پھر دستکوں سے دور رہوں زرد پتوں کی بارشوں میں پھروں اور ترے راستوں سے دور رہوں آیئنوں […]

Read More

کھلے پنجرے کا قیدی ۔۔۔ آدم شیر

July 29, 2017

کھلے پنجرے کا قیدی  ( آدم شیر) یہ موت کا گولا ہے یا پنجرہ ، ایک بہت بڑا پنجرہ، میں نہیں جانتا۔ ایک بار مجھے محسوس ہوا کہ یہ موت کا گول گول بڑا گولا ہے جس میں مَیں موٹرسائیکل چلا رہا ہوں۔ کبھی گھڑی کی سوئی کی طرح دائیں سے بائیں گھوم رہا ہوں […]

Read More

مشرقی لڑکیوں کے لئے ایک نظم ۔۔۔ حسن اکبر کمال

July 29, 2017

مشرقی لڑکیوں کے لئے ایک نظم (حسن اکبر کمال) وہی دریا جوان رنگین نازک مچھلیوں کا ہے بچھونا اوڑھنا یہ مچھلیاں بھولی اسی میں زندہ رہنا چاہتی ہیں اور بہاؤ کے مخالف تیرنے کی آرزو بھی دل میں رکھتی ہیں مگر دریا انہیں خاشاک کی صورت بہا کر ایک دن پر شور کف آلود پر […]

Read More

کچھ روحوں کے بارے میں ۔۔۔۔ راشد جاوید احمد

July 29, 2017

کچھ روحوں کے بارے میں  تالیف و تحریر (راشد جاوید احمد) انسان کے قدیم آباء، جو لنگور، چمپینزی اور گوریلا کے چچیرے بھائی تھے ابتداء میں انہیں کی طرح درختوں میں بسیرا کرتے تھے۔ برف کے طویل دور میں جب جنگل برفانی تودوں کی لپیٹ میں آ گئے تو وہ پہاڑوں کی کھوہوں میں رہنے […]

Read More

سفنیاں دی چاننی ۔۔۔ عائشہ اسلم ملک

July 29, 2017

سفنیاں دی چاننی (عائشہ اسلم) ساڈے ویہڑے ‘چ سفنیاں دے چن دی چاننی نہیں آؤندی ۔ ایہہ کچی مٹی دا وہڑھا اے ۔ جو خوشیاں ایہدے ‘چ پیر پاؤنگیاں تاں ایہہ وی میریاں سدھراں وانگ ڈھیہہ جا ئے گا ۔  اوہ سدھراں وی تے میرے کنے ای مان تروڑ چکیاں نیں ۔ شاید مینوں ایس […]

Read More

پانی ۔۔۔ ہمراز احسن

July 22, 2017

پانی (ہمراز احسن)  پانی کے کان ہوتے ہیں  وہ سنتا ہی نہیں، بولتا بھی ہے دیر کے ریسٹ ہاوس کے لان میں  دریائے پنجکوڑہ کے پانیوں کا پتھروں سے ٹکرا کر نیچے اُترنے کا شور میں نے اپنے کانوں سے سنا  اور شور میں ایک شرابا  جیسے اُتار کے بہاٗو کا کوئی ماتم ہو مستقل، […]

Read More

دو نظمیں ۔۔۔ کشور پروین۔۔۔۔مسعود قمر

July 22, 2017

مجھے جل تھل کرو کشور پروین)) میری چیخ میرا نوحہ تمہارے کانوں تک پہنچتے خامشی کے قہقہے بن جاتے ہیں میں  بارش کے پانی سے نہیں تیرے پیار کے ابر میں جل تھل ہونا چاہتی ہوں جب سے تونے خود کو آئینہ سے نکالا ہے میں نے آئینہ دیکھنا چھوڑ دیا ہے میں ہر طرح […]

Read More

شہر ۔۔۔۔ میکسم گورکی

July 22, 2017

شہر  میکسم گورکی نوجوان موسیقار دھیرے دھیرے بول رہا تھا اور اس کی سیاہ آ نکھیں کہیں دور خلا کو تک رہی تھیں۔ ’’ایسی ہے وہ موسیقی جس کی میں تخلیق کر نا چاہتا ہوں ‘‘ اس نے کہا ۔ ’’ایک لڑکا آ ہستہ آ ہستہ ایک بڑے شہر کی طرف جانے والی سڑک پر […]

Read More

موسم ۔۔۔۔ غلام حسین ساجد

July 22, 2017

موسم (غلام حسین ساجد) چراغ کی اوٹ میں رکا ہے جو اک ہیولہ سا یاسمیں کا  یہ رنگ ہے اور آسماں کا، یہ پھول ہے اور ہی زمیں  کا مرے ارادے پہ منحصر ہے یہ دھوپ اور چھاوں کا ٹھہرنا کہ ایک ساعت کسی گماں کی ہے ایک  لمحہ کسی یقیں کا مجھے یقیں ہے […]

Read More
Show Buttons
Hide Buttons
%d bloggers like this: