احسن سلیم … کچا رشتہ

کچا رشتہ

کچا رشتہ

احسن سلیم

ماں جی

بارش کے آنے سے پہلے ہی

ہم، چاروں پانچوں بھائی مل کر

گوبر

چکنی مٹی میں گوندھا کرتے ہیں

اپنے ہاتھوں

اپنے گھر کو لیپا پوتی کرتے ہیں

ماں جی

ہلکی ہلکی بوندا باندی سے ہی

اپنے گھر کی چھت سے پانی رسنے لگتا ہے

اور آندھی آنے سے پہلے ہی

اپنے گھر کی دیواریں ہلنے لگتی ہیں

ماں جی

گوبر، چکنی مٹی اور پانی

ان تینوں میں

کون سا رشتہ کچا ہے

Be the first to comment

Share your Thoughts: