خانساماں سے آخری مذاق ۔۔۔ کارل مارکس


خانساماں سے آخری مذاق

( کارل مارکس )

 منظُوم ترجمہ: ياسرقاضی))

گوندھ لو اے خانساماں ! آج اپنے کیک کو…
لقمہ ہائے نیک کو…
جس قدر بہتر بھی تم سے ہوسکے…
تم فقط ہو نان ساز…
بے وجہ اور بے جواز… 
جس سے بڑھ کر اور کچھ تُم بن سکو، مُمکن نہیں… 
”گوئٹے“ بننے کو تم سے ہے بھلا کس نے کہا! 
یہ کہا کس نے کہ اُن پَر رَشک تم کرتے رہو! 
آہ تم بھرتے رہو…
جس طرح اکثر مگن رہتے ہو تم…
گوکہ حضرت ”گوئٹے“ تھے تیرے پیشے سے سراسر نابَلَد…
منفرد اُن کا ہے قد…
اُن میں تو تجھ سا نہیں تھا، کوئی جوہر اور شعُور…
ميرے باورچی حضُور!

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031