غزل ۔۔۔ اختر کاظمی

غزل

( اختر کاظمی )


آنکھیں نہیں ملتیں کبھی چہرہ نہیں ملتا
اس شہر میں اب کوئی بھی پورا نہیں ملتا
رکنے بھی نہیں دیتا کبھی وقت سکوں سے
چلنے کے لئے بھی کوئی رستہ نہیں ملتا
کیا ڈھونڈنے نکلیں نئے امکانوں کے چہرے
ہم کو تو سراغ عمر بھر اپنا نہیں ملتا
جانے یہ سرابوں کا سمندر ہے کہاں تک
صدیوں سے ہمیں کوئی کنارا نہیں ملتا
کون آ ئے گا دکھ بانٹنے کے واسطے اختر
اب تو یہاں جھوٹا بھی دلاسا نہیں ملتا

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031