قطعات ۔۔۔ اختر کاظمی

Akhter Kazmi is a famous Urdu poet. He is known for his Nazms which discuss the sociopolitical problems. Sometimes he is blunt in his verses leaving behind the poetic intricacies.

قطعات

( اختر کاظمی )

ایک مدت سے ہوں تلاش میں گم

مجھ کو میرا پتہ نہیں ملتا

ان گنت درد ہیں مگر اختر

ایک بھی درد آشنا نہیں ملتا

———————————-

ہر دل میں احساس کی لو کب ہوتی ہے

ہر دستار ک نیچے سر کب ہوتا ہے

ہوں بھی اگر درپیش سفر سب کو اختر

سب کو میسر زاد سفر کب ہوتا ہے

————————————-

چہرے پہ مجھے چہرہ چڑھانا نہیں آیا

سچائی کو ہونٹوں میں دبانا نہیں آیا

حالات کی سفاکی سے ڈرتے ہوئے اختر

بولا بھی اگر جھوٹ نبھانا نہیں آیا

—————————————–

کہیں اے عہدِ ستم ایسے لوگ ہیں تو بتا

جو رنج و غم سے تڑختے بدن کو جوڑتے ہیں

کہ ہر طرف ہیں وہی جو دریدہ جسموں سے

بچا کھچا ہوا خوں بےجھجھک نچوڑتے ہیں

Facebook Comments Box

1 thought on “قطعات ۔۔۔ اختر کاظمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031