khuvab-k-saath-bandha-shakhs-masood-qamar

خواب کے ساتھ بندھا شخص ۔۔۔ مسعود قمر

Masood Qamar is one of the finest poets of Pakistan. He loves humanity, has a very soft heart but a powerful pen. Originality and modern sensibility in his poetry is amazing

خواب کے ساتھ بندھا شخص

( مسعود قمر )

۔
میں جب صبح گیا
رات کے خواب کا نشان
پہلے ہی سے گھاس پہ موجود تھا
میں نے جلتے ہوئے
کاغذوں کی راکھ کو کریدا
راکھ کی نیند میں
خواب ابھی جاگ رہا تھا
میری ہڈیوں کے گودے میں
اس سال کی برف بھی بھر چُکی ہے
مگر
میں نے خواب کو ٹھٹھرنے سے بچائے رکھا
چاند جب
بندھی ہوئی کشتیوں پہ
ہولے ہولے جھول رہا تھا
وہ عورت
چُپکے سے خواب سے نکل گئی
اور اب میں
گھاس ،راکھ ، چاند برف
اور
خواب کے ساتھ بندھا
ہولے ہولے جھول رہا ہوں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930