پہیلی اور مصور ۔۔۔ سبین علی

Sabeen Ali is a short story writer, poet and critic. Her writings, poems and articles have been published in renowned literary magazines. She has a great interest in fine and applied arts. She expresses her thoughts in Urdu and Punjabi with equal ease.

پہیلی اور مصور

( سبین علی )

آنکھیں سراپا سوال ہیں
کھڑکی کے پار سے تکتی ہوئی
زمان و مکاں سے ماورا
فلک کا پردہ چاک کرتے ہوئے
دو بھوری آنکھیں
جو کسی مقناطیسی ڈارک میٹر کا
نورانی عکس ہیں گویا
وہ سوال کرتی ہیں
بارشوں کے رب سے
بارشیں!!!
جو جنگلی گھاس کو بھی اتنا ہی سیراب کرتی ہیں
جتنا شاہی باغات کو
وہ ربِ فلق جو اندھیرے کے سینے کو چاک کرتاہے
روشن لکیر سے
اور جلوہ افروز ہوتا یے
افق کے پرلے کنارے پر
دو حیران آنکھیں!!!
کائنات کے اک لمحے کو مقید کیے
سوال کرتی ہیں
رنگ برنگے چولوں میں
روز نئی چھب دکھانے والے سے
تو نے مجھے بھی تو
اپنی ہی تقویم پر پیدا کیا تھا
پھر ….
پھر وہ مصور مسکراتا یے
کسی روشن سی لکیر میں
انہیں آنکھوں کے اندر
پھیلی ہوئی ہتھیلی سے بے نیاز

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031