سسکیوں کی فہرست ۔۔۔ صفی سرحدی

سسکیوں کی فہرست

صفی سرحدی

انزال کی شدت سے لرزتا تمہارا جسم

مجھے سوچنے پر مجبور کرتا ہے

کہ تمہارا جسم کیا اس لائق نہیں

کہ اِسے مرنے کے بعد محفوظ کرلیا جائے؟

تمہارے جسم میں بیتی ایک رات

کسی مقدس شہر میں بیتی

ہزار راتوں سے بڑھ کر ہے

تمہاری سسکیوں کی فہرست میں

مسکراہٹ کا کوئی نشان نہیں ہے

مگر ہر سسکی پر سوالیہ نشان موجود ہے

تمہارے سینے میں دبی اُداسیاں

میرے چُھونے سے دور ہو تو جاتیں ہیں

مگر اس کرب کا کیا کیا جائے

جب تم اپنے جسم کو

اس سڑک سے منسوب کرتی ہو

جسے ابھی کوئی نام نہیں دیا گیا ہے

لیکن میں یہ کیسے بھول سکتا ہوں

کہ لذت کی انتہا پر

تمہارے لبوں پر میرا ہی تو نام رہتا ہے۔

Similar Posts:

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2022
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31