ali-zeryun-poetry-pehla-mukamal-saans

پہلا اور مکمل سانس ۔۔۔ علی زریون

پہلا اور مکمل سانس

 

(علی زریون)

 

پہلا سانس لیا تھا میں نے

اپنے ہونے کا احساس دلاتا

پہلا سانس لیا تھا میں نے

اس دن میں نے

جیون کا ہر خواب اپنے لہجے میں

شامل کر کے

تم سے پہلی بار کہا تھا

تھک سا گیا ہوں ۔

بے چہرہ خوابوں کے دشت میں چلتے چلتے۔،

امیدوں کے جنگل سے ’’خواہش‘‘ کی لکڑی کاٹ کاٹ کر

دل کی حالت،

بوڑھے لکڑ ہارے جیسی ہو گیی ہے۔

تم سے کہا تھا

بے چہرہ خوابوں کے دشت میں چلنے والا

مجھ ایسا خاموش مسافر

بس اک خواب کے خط و خال میں زندہ رہنا چاہتا ہے

امیدوں کے جنگل سے خواہش کی لکڑی کاٹنے والا لکڑ ہارا

دل بیچارہ

اس بیکار کی مزدوری سے جان چھڑانا چاہتا ہے۔

بولو

کیا تم میری زرد آنکھوں کو

اپنے سبز وصال سمیت مہیا ہو سکتی ہو؟ ؟ ؟ ؟ ؟ ؟

کیا تم میرے بے چہرہ خوابوں کو

اپنے خد و خال سمیت مہیا ہو سکتی ہو؟ ؟ ؟

اور جواباً تم نے

ہلکا سا اقرار کیا تھا

اس دن

پہلا سانس لیا تھا میں نے

اپنے ہونے کا احساس دلاتا

پہلا اور مکمّل سانس لیا تھا میں نے ۔

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930