بِکنے کا غم ۔۔۔ اشفاق سلیم مرزا

بکنے کا غم

( اشفاق سلیم مرزا )

سر بازار مقتلوں پر

پھر سے لفظ سجے تھے

لفظ جن کے جمال سے

رنگ و آہنگ و صوت و صدا

نغمہ و شعر

داستان خیروشر

سب رقم ہوئے تھے

دیر تک مقتلوں میں

 بڑے سوچتے رہے

شاید رنگ ونور کا کوئی ہالہ بنے

اور سخنوروں کی فوج ظفر موج

راز کی کوئی بات کہہ دے

قاتلوں نے جب یہ دیکھا

تو جھٹ سے انکے کفن اتارے

اور ریشم و اطلس میں سجا کر

پھر سے ان کو دلہن بنا کر

نئے سوداگران صوت و صدا

کی اردل میں دے دیا

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031