خوابوں کے درمیان پڑی زندگی ۔۔۔ اویس سجاد

خوابوں کے درمیان پڑی زندگی

اویس سجاد

وہ حکمران اعلی کے جوتوں سے

اتری ہوئی مٹی کو

اپنی مٹھی میں بھینچ کر

 خوش ہوجاتے ہیں

شہر کا وزیر

اپنے تکیے کے نیچے

خفیہ خانے کی چابی رکھ کر سوتا ہے

اسے ساری رات

نقشوں کے خواب  آتے ہیں

شام فقیر کے کاسے میں

اداسی اوڑھ کر لیٹی رہتی ہے

وہ سارا دن

روشنی کی بھیگ مانگتا ہے

پکھی واسوں کے شریر بچے

خالی گلیوں میں سوکھی روٹی کو

پانی اور آنسوؤں میں بھگو کر

اپنی بھوک کو تر کرتے رہتے ہیں

اور میں ٹیرس پر بیٹھا

کوؤں کے شور میں

اپنے خالی پن کو

خوابوں سے بھر رہا ہوں

بھلا کوئی بتا سکتا ہے

خوابوں کی ترتیب لگا کر

کیا ہم اپنی مرضی سے

زندگی کی کوئی شکل بنا سکتے ہیں ؟

ا

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930