دیوار اور میں ۔۔۔ بانو

دیوار اور میں

( بانو )

دیوار اور میں ایک ہی رات پیدا ہوئے

ایک ہی ماں کے بطن سے

وہ بایئں حصے سے، میں دایئں حصے سے

میری ماں کا دل ہے اسکے دایئں جانب

اس کا بایاں حصہ پتھر

جگیرداری کا جو رزق بھی اس نے ہضم کیا، پتھر بنا

بچپن میں مجھے دیوار باریک دوپٹے کی طرح دکھائی دیتی

جس سے چہرہ ڈھانپ لیں

تو سامنے کا منظر غائب نہیں ہوتا

میں بڑھتی رہی

دیوار چڑھتی رہی

میری پیدائش پر ماں روئی

جیسے اس کے وجود سے

زبردستی، بے شرمی کی بوٹی اغ آئی ہو

میں تو زمین کے ساتھ  سِلی

روزانہ اس کے اندر کو (اپنی طرف ) کھینچتی ہوں

ماں باپ کا ڈر

دیواریں اینٹیں بن بن کر بلند ہو رہا ہے

میرے بازو دیوار کے سرے تک آ گئے ہیں

صبح طلوع ہو تو بانہوں کو پھول لگیں

اور آوارہ ہوا کے ساتھ میں پھر

بار کے دکھ سکھ کی بات کر سکوں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031