Shadow of a girl on the wall in the sunlight.. Slow motion. Close up.

عکس دیوار میں مقید ہے ۔۔۔ فرح خاں

غزل

 فرح

وصل کا راستہ دکھا اے دوست

ختم کر ہجر کا خلا اے دوست

کیا تری خامشی پہ حاوی نہیں

میرے دل سے اٹھی صدا اے دوست

بےسبب خود سے میں الجھتی نہیں

بے سبب تُو ہوا جدا اے دوست

کیا سہولت ہے پردہ داری میں

پوچھنا جب ملے خدا اے دوست

عکس دیوار میں مقید ہے

صبر کو آئنہ بنا اے دوست

اک محبت ہے , جانتی ہوں میں

دوسری کیا ہوئی خطا اے دوست

یہ دلاسا بھی کم نہیں ہے فرح

کون کس کا یہاں ہوا اے دوست

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930