آتشدان میں ٹھٹھرتی محبت ۔۔۔ مسعود قمر

Masood Qamar is one of the finest poets of Pakistan. He loves humanity, has a very soft heart but a powerful pen. Originality and modern sensibility in his poetry is amazing.

آتشدان میں ٹھٹرتی محبت

(مسعود قمر )

کبھی آپ نے دیکھا
کھڑکی سے
جب دھوپ رخصت ہو رہی ہوتی ہے
تو
محبت بھی ساتھ ہی رخصت ہو رہی ہوتی ہے
دھوپ آپ سےزیادہ
محبت سے محبت کرتی ہے
محبت کی قمیض پہ کھلتے پھول
دھوپ کی روشنی سے کھلتے ہیں
محبت کے ہونٹوں پہ گلاب
دھوپ کی روشنی سے اُگتے ہیں
محبت کے بالوں میں چمک
دھوپ کی آنکھ مچولی سے آتی ہے
دھوپ
محبت کو کبھی ٹھٹرنے نہیں دیتی
محبت کو ٹھٹرنے سے نہیں بچا پاتی
تو
کھڑکی کے راستے
محبت کو ساتھ لے جاتی ہے
اور آپ
آپ آتشدان کے سامنے
دستانے پہنے
کونیاک ، وسکی اور سگار پیتے رہ جاتے ہیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031