غزل ۔۔۔ نصیر احمد نصیر

غزل

( نصیر احمد نصیر )

ڈوبتی سانسوں کی لے پر کان دھرنا چاہیئے

حد سے بڑھ جائے جو سناٹا تو ڈرنا چاہیئے

روگ لگ جائے گا ورنہ روز و شب کے حسن کو

چاند جب ڈوبے تو سورج کو ابھرنا چاہیئے

تک رہی ہے ایک مدت سے تری رہ فصل گل

منتظر آنکھوں میں کوئی رنگ بھرنا چاہیئے

جھوٹ ہے جو کچھ بھی ہے بستی سے ویرانے تلک

رنج و راحت کی حدوں سے اب گزرنا چاہیئے

جو بھی اہل فن ملا اس کی قبا تھی تار تار

شہر ِ بے توقیر تجھ سے کوچ کرنا چاہیئے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031