عورت تاریخ کیوں نہیں لکھتی ۔۔۔ صفیہ حیات

عورت تاریخ کیوں نہیں لکھتی

صفیہ حیات

جس زمانے میں

عورت کے حقوق کے لیے بنیادی نعرہ ایجاد ہوا تھا

اس سے اگلے دن

نفرت کے تھپڑ کی ابتدا ہوئی

کیلنڈر میں یہ بات درج نہیں

اس دن

تماشا گاہ میں مسخرے نے

تالیاں بجاتے اعلان کیا

عورت بدحواسی کے راستے پر چل پڑی ہے

ممکن ہے یہ باتیں

تاریخ کی کسی کتاب کا حصہ بنتیں

لیکن ۔۔۔۔۔

ہم عورتوں نے وقت گزاری کے لیے

رومانوی کتابیں

اور کھانا پکانے کے طریقوں والے رسالے پڑھے

سو تاریخ یک طرفہ رہی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031