نیا سال بھی آیا، تعذیر نہ بدلی ۔۔۔ ثمینہ سید

غزل

ثمینہ سید

عنوان بدلتے رہے,تحریر نہ بدلی

نیا سال بھی آیا ,تعزیر نہ بدلی

کچھ لوگ بدلتے رہے الفت کی بھی راہیں

اس دل سے ابھی تک تری تصویر نہ بدلی

دھندلا سا ہے سورج بھی یہاں, گردِ سفر بھی

لیکن مرے اس چاند کی تنویر نہ بدلی

لگتا ہے مرے دیس کے ماتھے پہ قلم سے

لکھی تھی جو غیروں نے,وہ تقدیر نہ بدلی

مرنے سے بچے کیسے سرِدار کہ جس نے

لہجے سے بغاوت کی یہ تاثیر نہ بدلی

 ہم ایسے سیہ بخت ہیں دنیا میں  ثمینہ

تقدیر کو روتے رہے, تدبیر نہ بدلی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930