غزل ۔۔۔ شکیب جلالی

غزل

( شکیب جلالی )

عشق پیشہ نہ رہے داد کے حقدار یہاں

پیش آتے ہیں رعونت سے جفا کار یہاں

سر ٹپک کر درِ زنداں پہ صبا نے یہ کہا

ہے دریچہ نہ کوئی روزن ِ دیوار یہاں

عہد و پیمان ِ وفا، پیار کے نازک بندھن

توڑ دیتی ہے زر و سیم کی جھنکار یہاں

ننگ و ناموس کے بکتے ہوئے انمول رتن

لب و رخسار کے سجتے ہوئے بازار یہاں

ہمسفر چھوٹ گئے، راہنما روٹھ گئے

یوں بھی آسان ہوئی منزل دشوار یہاں

کتنے طوفان اٹھے کتنے ستارے ٹوٹے

پھر بھی ڈوبا نہیں اب تک دل ِ بیدار یہاں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930