غزل ۔۔۔ تنویر قاضی

غزل

تنویر قاضی

بارہ دری کے ملبے پر

ہوئے اکٹھے سب بے گھر

دل گرویدہ یادوں کا

کیکر کی چُبھتی چِھلتر

باندھنا مت کوئی چِٹھی

نہیں پرندے پیشہ ور

پھر اپنے پنڈال پہ ہی

پھینکے ہیں کس نے کنکر

اونٹ کوئی زخمی جیسے

بیٹھ گیا ہے دل میں ڈر

دیکھ صراحی گردن کی

جلتا تھا ہونٹوں کا تھر

اُس کا خیال بُنت میں تھا

کیسا لباس لگا سِل کر

آمدِ یار پہ مژگاں سے

پوری گلی پھیری بوکر

لوگ کہاں ہیں بستی کے

بول رہے ہیں بس جھینگر

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031