غزل ۔۔۔ تنویر قاضی

غزل

تنویر قاضی

میت ایمبولینس میں لے کرآنا
جانا خالی اوک آنسُو بھر آنا
جچتا ہےسُرخی مائل منظر اور
عشق گلی میں سر پر پتھر آنا
بھر دیتے ہو سرسوں اِن آنکھوں میں
اب کے سنور کر سُرخ کبوتر آنا
دل کی گرہ میں ایک سوال بچا تھا
لڑکی اُسی پُرانی چھت پر آنا
ڈالوں پاؤں میں سونے کی جھانجن
کالے پرندے بَن نامہ بر آنا
گیت کا مکھڑا شروع ہوا ایسے میں
تیرا مسلسل بیچ میں جھینگر آنا
رکھتا ہے موروں کو خوف زدہ سا
رانی کھیت کا تھر کے بھیتر آنا
ایک سوار ہے اونٹنی ہے اور اس کا
دشت اُٹھائے نیچے اُتر کر آنا
پیاس ہے صدیوں کی روحوں کے اندر
گئے دنوں تک یار سمندر آنا
گھر کا دروازہ تو اونچا کر لو
کہہ دیتے ہو روز صنوبر آنا

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031