
غزل ۔۔۔ صابر ظفر
Sabir Zafar is a leading and prolific poet and lyricist in Pakistan. He has written songs for many Pakistani films, singers such as Nazia Hasan, Sajjad Ali, Ali Azmat and his band Junoon, as well as many successful drama serials
غزل
( صابر ظفر )
میں ٹوٹی سیڑھیوں میں مضطرب تھا اور وہ چھت پر
ذرا دوری تھی لیکن تھے بہت نازاں محبت پر
وصال اپنی کہانی آپ لکھتا اور ہم پڑھتے
اگر آمادہ دونوں کے بدن ہوتے بغاوت پر
بچھا رکھی تھی اس شب سیج اپنی گرم سانسوں کی
کوئی جشن چراغاں تھا جہاں پہلی رفاقت پر
Popular Stories Right now
لپٹ جاتی ہے مجھ سے ریگ صحرا جب ادھر جاوں
دوا نے رقص کرنا چاہتے ہیں میری وحشت پر
بھری محفل میں دیکھا تھا مجھے بھی ایک بار اس نے
ظفر ایک عمر اتراتا رہا میں اس عنایت پر
Facebook Comments Box