خیال ۔۔۔ عائشہ اسلم
خیال
( عائشہ اسلم)
زندگی کے کاسے میں
بھیک تو نہیں ملتی
ایک پل خوشی مانگو
غم کے کھنکھناتے سکوں سے
جھولی بھر ہی جاتی ہے
اور درد کے ٹکڑے
بھی کبھی تو ملتے ہیں
بس انہیں نگلنے میں
وقت ڈھیر لگتا ہے
اور اب توانائی
ہے کہاں بچی
نہ ہی جسم مانتا ہے
نہ ہی جذبے ثابت ہین
سب لہو میں گھلتا ہے
ہونٹ پیاس میں پپڑی
روح تاروں میں جکڑی
چبھ رہی ہیں راتیں یا
دن بھی چھل گئے سارے
ایک شام بچتی ہے
مٹھی میں سسکتی ہے
آو اس کو خرچ کریں
Ayesha Aslam is a born artist. A beautiful, resonant and unique voice of Radio Pakistan and PTV. She is a famous poet, scriptwriter, short story writer in Urdu and Punjabi languages.
Read more from Ayesha Aslam Malik
Read more Urdu Poetry
Facebook Comments Box