وصیت ۔۔۔ عائشہ اسلم

وصیت

!سنو 

میری قبر مٹی سے بنانا

اور کتبہ

ایک اینٹ سے بڑا نہ ہو

جانتے ہو میں ایک سال  ہی جی

ایک ہی پل کی سزا ہوئی

ایک ہی حرف کی بد دعا

ایک آنکھ کا گناہ ہوئی

ایک دن، ایک رات ہی کا خواب ہوئی

تم میری قبر مٹی کی رکھنا

میری پیاس ایک کنویں سے لوٹی

میرا دل ایک ہی درد سے کانپا

میں نے ساری عمر

ایک ہی خواب دیکھا

میری نیند ایک ہی بار ٹوٹی

میں نے ایک ہی حرف لکھا

ایک نظم، ایک کہانی

ایک ہی عورت

!!ایک اینٹ کا کتبہ

Ayesha Aslam is a born artist. A beautiful, resonant and unique voice of Radio Pakistan and PTV. She is a famous poet, scriptwriter, short story writer in Urdu and Punjabi languages.
Read more from Ayesha Aslam Malik

Read more Urdu Poetry

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930