انکشاف ۔۔۔ ڈاکٹر خالد سہیل
انکشاف
ڈاکٹر خالد سہیل
انکشاف کا لمحہ
اک حسین لمحہ تھا
بادلوں کے پیچھے سے
چاند جیسے ابھرا تھا
خامشی کے آنگن میں
شعر جیسے اترا تھا
انکشاف کا لمحہ
اک حسین لمحہ تھا
اور وہ حسیں لمحہ
ڈھل گیا ہے رازوں میں
بیسیوں سوالوں میں
سینکڑوں جوابوں میں
ان گنت کتابوں میں
بے شمار خوابوں میں
انکشاف کا لمحہ
اک حسین لمحہ تھا
Facebook Comments Box