کھارے پانی کی برف ۔۔۔ مسعود قمر

کھارے پانی کی برف

مسعود قمر

کھارے پانی کی برف

اس محبت کی طرح ہوتی ہے

جو بس اندر ہی اندر

چرکے لگاتی رہتی ہے

وہ عورت

منرل پانی سے بنی

برف کی ڈلی جیسی ہے

بہت عرصہ ہوا

میں برف کا استعمال نہیں کرتا

مگر

کسی نہ کسی محفل میں

کوئی نہ کوئی

منرل پانی سے بنی

برف کی ڈلی جیسی عورت

برف سمیت جام بڑھا دیتی ہے

جام میں پڑی برف کی ڈلی

اتنی حسین لگتی ہے

کہ

جیسے ہی مشروب اور برف ایک ہوتے ہیں

میں بوٹم اپ کر لیتا ہوں

بس پھر

کھارے پانی سے بنی برف کی ڈلی

میرے اندر

چرکے لگاتی رہتی ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.