ڈارک ویب کا ریڈ روم ۔۔۔ فارحہ ارشد

 

 

ڈارک ویب کا ریڈ روم

(ایک افسانوی مکالمہ)

فارحہ ارشد

 

۔جانتے ہو ریڈ روم کیا ہے؟

۔نہیں میں نہیں جانتا

۔وہ لوگ کئی کئی لاکھ ڈالرز  ادا کر کے لڑکیوں اور بچوں سے جنسی زیادتی اور ان کے بہیمانہ قتل ہوتے لائیو دیکھتے ہیں۔

۔اوہ۔۔۔

وہ برداشت کیسے کرتے ہیں۔ میں تو کسی کو تھپڑ مارنے یا ایکسیڈنٹ کی وڈیو نہیں دیکھ سکتا۔

۔یہی تو انہیں لذت دیتا ہے۔ زندہ جسموں کی بوٹیاں نوچنا اور زندہ ذبح کر کے سر دھڑ سے الگ کرنا۔

۔چپ کرو مجھے ابکائی آ رہی ہے۔

۔انڈر ورلڈ والوں کا دھندہ ہی ڈارک ویب پر چلتا ہے۔

۔مجھے تو ساری دنیا ہی ڈارک ویب لگتی ہے۔

۔ہاں یار جن کے پاس جتنا پیسہ اتنا ہی سخت اور ظالم دل۔

۔یہ ظلم بنا پیسہ والا کیا نہیں کرتا؟

۔ان کو تو روٹی سے فرصت نہیں۔

۔ظالم اور پرتشدد لوگ ہر جگہ ہیں۔

۔مگر یوں لائیو مرڈر اور کمزور کی تڑپ اور بے بسی کا لطف لینا یہ تو غریب ادائیگی نہیں کر سکتا۔

 

۔گریٹر اقبال پارک کی ایک لڑکی کی بے بسی اور چار سو لڑکوں کی لوٹ کھسوٹ اور قہقہے بھول گئے؟ قصور کے بچوں سے جنسی زیادتیاں اور قتل یاد نہیں؟ یہ نوچ کھسوٹ ۔۔۔ مجھے تو یہ ساری دنیا ڈارک ویب کا ریڈ روم لگتی ہے۔

۔ہاں یار

۔وہاں تو پھر بھی کسی کی مرضی ہے تو دیکھے مگر یہاں آپ نہ بھی دیکھنا چاہیں تو سوشل میڈیا پر آپ کو زبردستی دکھایا جاتا ہے۔

۔ہاں یار کہیں دائیں والوں کی انتہاپسندی تو کہیں بائیں والوں کی۔

۔انسان کا ارتقا نہیں ہوا وہ چیر پھاڑ دینے والے وحشی زمانوں سے آگے نہیں بڑھا۔

۔مگر ہم۔۔۔ ہم جیسے لوگ؟

۔ہم لوگوں کو یہ سب برداشت نہ کرنے کی سزا مل رہی ہے۔

۔میں نے تو موبائل بیچ دینا ہے۔

۔آنکھیں کیسے بیچو گے ؟۔۔۔

۔تو کیا کروں؟

۔آؤ درخت کے نیچے بیٹھ کر روتے ہیں

۔رونے سے کیا ہوگا

۔اگلے دکھ کی تیاری۔۔۔

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031