A dirty leg with a rusty chain.

عوام ۔۔۔ ڈاکٹر ناہید اختر

“عوام “

ڈاکٹر ناھید اختر

تمہیں کچھ بتانا تھا

اگرچہ فائدہ کچھ نہیں

تم سب جان کر بھی

انجان بن جاؤگے

جیسے کوئی مدہوش

گردوپیش سے بے نیاز

خود سے لاپرواہ

ارے بھئی تم روتے بہت ہو

اپنی قسمت کو

قدرت نے انسان کو نادار پیدا نہیں کیا

نہ بدقسمت

بس تم سمجھتے نہیں

سمجھنا چاہتے نہیں

تمہیں اپنے پاؤں میں پڑی بیڑیاں دکھائی نہیں دیتیں

بےبصارت نہیں

بےبصیرت ہو

بیڑیاں پہنے پیروں کو زخم تو مل سکتے ہیں

منزل نہیں

ایک تو تم روتے بہت ہو

سمجھتے کچھ نہیں

ذرا زور لگاؤ

اتار پھینکو ان دیکھی بیڑیوں کو

جو پیروں کو مفلوج اور ارادوں کو بے بس کردیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031