کالا ہرن۔،شاہ حسین/سبین علی
کالا ہرن/ شاہ حسین
اردو لباس/ سبین علی
چنری کے چاروں پلو
اور ان پلووں سے لٹکی چاروں لڑیاں
میرے آنسوؤں کی جھڑی سے
بھیگ چکی ہیں
نم آنکھوں سے پونیاں کاتی نہیں جاتیں
الزام چرخے پر دھر دیتی ہوں
محبوب نے لوٹ آنے کا وعدہ کیا تھا
انتظار میں گزر گئے بارہ ماہ
خواب گاہوں میں
تیرگی شب ہے ہجر ہے
اور وہ کالا ہرن
(گویا وہی مشک نافہ)
ہمارے دنوں کی کھیتی چر گیا ہے
Facebook Comments Box