جلتا ہوا بدن ۔۔۔ سلمان حیدر

چھینا ہوا دن

سلمان حیدر

میں اس عقیدے کی اوسط عمر پار کر چکا ہوں

جو میرے شناختی کارڈ پر لکھا ہے

محبت کی نظمیں لکھنے کا وقت

چوراہوں پر پلے کارڈ تھامے

زندہ رہنے کا حق مانگنے میں خرچ ہو گیا

گاڑیاں میرے پاس سے گولی کی طرح گزرتی ہیں

زندگی ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کم پر چلانا منع ہے اس لیے

کوئی یہ پوچھنے کو نہیں رکا

کہ میرے حلق کے کاسے میں نعروں کے سکے ہی کیوں کھنکھناتے ہیں

میں بینروں کے لٹھے پر لکھنے کو وہ مقدس لفظ کہاں سے لاون

جو پیدا ہونے کا گناہ بخشوا سکیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930