پیاس اور پانی کا تلازمہ ۔۔۔ ثمین بلوچ

پیاس اور پانی کا تلازمہ ازل سے ہے

ثمین بلوچ

گود ہری تھی

مگر ہریالی

کو کھ کے بانجھ پن کو

ختم نہ کر سکی

کہیں نچلی تہوں میں

تڑخنے کی آواز کے ساتھ

پڑنے والی دراڑ نے

دوشیزگی کے کنوار پن کو

ننگا کر دیا ہے

ضمیر کے بستر پر

سچ

غنودگی اوڑھے

ہا ئیبرنیٹڈ ہے

جھوٹ کا چہره کس نے نوچا؟

سچ کو تھپکی کس نے دی ہے؟

ایک المیہ یہ بھی ہے

سچ کو نیند تو آ جاتی ہے ۔

سچ کو موت نہیں آتی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930