
وہ کہتا ہے ۔۔۔ احیا زہرا
وہ کہتا ہے ۔۔۔۔
احیا زہرا
ایک مدار سے
دوسرے مدار کوچ کرنے کے لیے
جانے ہمیں اپنے آپ کو
کتنے حصوں میں
تقسیم کر کے
سامان کے ساتھ باندھنا پڑتا ہے ۔۔۔۔
اور جب
ہم اپنے دوسرے قالب میں پہنچ جاتے ہیں
تو یہ بھول جاتے ہیں
کہ ہم نے اپنا
کون سا حصہ
کہاں باندھا تھا ۔۔۔۔
اور پھر
ہمیں نئے سرے سے
اپنے آپ کو تلاش کر کے
دوبارہ جوڑنا پڑتا ہے
اور اس جوڑ توڑ میں
ہم پہلے والے نہیں رہتے ۔۔۔۔
ہم
پہلے والے نہیں رہتے ۔۔۔۔
Facebook Comments Box