
غلط پتے پر پہنچنے والی لڑکی ۔۔۔ صفیہ حیات
غلط پتہ پر پہنچنے والی لڑکی
صفیہ حیات
وہ کالی چادر اوڑھے
درگاہ کے ستون کے ساتھ
لگی سسک رہی تھی
ڈھیری کے اندر سوئے”
اے جاگتے دیوتا
میری جان بلی کر
اسے زندگی دے
جو اس پار رہتا ہے
مجھے پہنچادے
مجھے میری زندگی سے ملا دے”
درگاہ میں سناٹا چھا گیا
ایک دھواں سا اٹھا
اور آواز آئی
“اگر وہاں جانا تھا
تو۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں کیوں آئی۔؟”
Facebook Comments Box