سبز قانون کی ممتا ۔۔۔ ثمین بلوچ

سبز قانون کی ممتا

ثمین بلوچ

چھوٹی کلائیوں میں چھوٹی چوڑیاں اچھی لگتی ہیں

ایک کچی ہنسی مکمل قہقہے کا بوجھ کیسے اٹھا سکتی ہے؟

زندگی کے بھاری کنگن وقت سے پہلے پہننا ظلم ہے

روایتوں کو عبادت کا درجہ دینے سے ظلم تقدس نہیں بن جاتا!

” د ” سے دستخط بھی تو ہوتے ہیں

لیکن جب کوئی دستخط کی عمر تک پہنچنے سے پہلے دلہن بن جائے

تو چولہا لفظ نہیں، فیصلہ بن جاتا ہے

اور سیندور ماتھے پر وہ لکیر کھینچتا ہے

جو عمر سے کہیں زیادہ لمبی ہوتی ہے۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.