ریٹائرڈ ۔۔۔ نزہت رضوی

ریٹائرڈ

نزهت رضوی

بوڑھے کرنل نے اس پرانے جوتے کا جوڑا اٹھایا اور الٹ پلٹ کر اسے دیکھا۔ پھر نوکر کو آواز دی اور نوکر نے باؤنڈری وال کے پرے خالی پلاٹ میں جوتوں کو پھینک دیا۔ بوڑھا کر نل کچھ دیر ان جوتوں کے بارے میں لیٹا سوچتا رہا …. ان جوتوں کے کلوگز بہت اونچے تھے اور ان کو پریسٹیج شوز کہا جاتا تھا۔ وہ جوانی میں ان کو پہن کر بہت کون فی ڈفیس سے چلتا تھا۔ کیونکہ ان کو پہننے سے اس کا قد چار انچ بڑھ جاتا تھا۔ لیکن اب تو یہ بالکل بے کار ہو چکے تھے کلوگز بالکل گھس گئے تھے اور دو مرتبہ سول لگ چکا تھا۔ اب تولیدر بھی شرنک ہو گیا تھا۔ چلو اچھا ہوا رنیا ئر کر دیئے؟

زمین پر رہنے والے کرنل نے ڈریسنگ روم کا رخ کیا تو آسمان پر زور سے بادل گرجنے کی آواز آئی ۔ شاید بارش ہو ۔ بوڑھے کرنل نے دل میں سوچا۔ اسے کیا معلوم تھا کہ وہاں فیکٹری منیجر کو ڈانٹ پڑ رہی تھی ۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ تم لوگ میرے آرٹ کو پرفیکشن پر پہنچنے دو گے کہ نہیں۔ اتنا بڑا مینوفیکچرنگ ڈیفیکٹ ۔ اتنے خوبصورت آدمی کو تم نے ایک ٹانگ سے لنگڑا کردیا۔ کمال ہے صاحب۔

” کوئی بات نہیں لارڈ ۔ ماس پروڈکشن میں ایک آدھ غلطیاں تو ہو ہی جاتی ہیں۔ اور پھر آپ دیکھتے تو رہتے ۔ سب کے سب لوگ تھوڑے ہی دنوں میں لارڈ ہائرین کی طرح چلنے لگیں گے … ۔ یہ ڈیفیکٹ جو ہے نا ۔۔۔۔  اس نے صفائی پیش کی۔

دی لارڈ کی سمجھ میں شاید یہ فلسفہ آ گیا تھا۔ اس لئے وہ چپ ہو گیا۔

 بوڑھے کر تل کو دیکھ کر دی لارڈ نے کہا …. مینجر ایک تو اس کو دیکھ کر میرا استھینک سینس ہرٹ ہو رہا ہے۔ اتنی فلیپی اس کی سکن ہو رہی ہے۔ اگر وارن آوٹ ہو کر نیچے گر گئی تو اندر سے ساری ہڈیاں نظر آنے لگیں گی اور پھر جب یہ اپنے آپ کو آئینے میں دیکھے گا تو اس کو ایسے ہی افسونس ہو گا جیسے کہ اس کو اس وقت ہوا تھا جب اس کے جیتے ہوئے گولڈ میڈل کی پالش اترگئی تھی اور اندر سے تانیا جھانک جھانک کر اس کا مذاق اڑا رہا تھا۔

اچھالا لیڈر مینجر نے مشورہ دینا چاہا …. ایسا کرتے ہیں۔ اس کا کور بدلی کردیتے ہیں۔

دی لارڈ کو غصہ آگیا : ارے یہ کوئی مقدس زری تو نہیں ہے کہ غلاف پرانا ہوا تو بدل دیا جائے۔ ویسے بھی پرانی چیزوں پر غلاف چڑھانا ہے کا رہے۔ اس دفعہ بادل کے گرجنے سے کرنل نے کھڑکی بند کر لی۔ حالانکہ اتنے عرصہ وہ انفینٹری میں رہا تھا اسے بادل کی گرج سے پھر بھی ڈر لگتا تھا۔

مینیجر نے کہا ۔۔ ویسے لارڈ ۔ یہ بوڑھا بڑا فیتھ فل تھا اور جوانی میں لوگ اسے دیکھ کر آپ کے فن کی داد دیتے تھے ۔ سب کہتے تھے کہ واقعی اس کو بنانے والا بہت بڑا آرٹسٹ ہو گا۔ اس وقت آپ کا ایگو کتنا سیٹسفائڈ تھا۔ میجر کرنل کو ڈیفینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اب تو اس کی وارنش بھی اتر چکی ہے ۔ دی لارڈ نے کہا ۔ ایسا لگتا ہے کمبخت کبھی ہنسا ہی نہیں ہے ۔ اتنا گرم ایکسپیریشن ہے اس کا ۔ حیرت کی بات ہے مونا لنزا کا سمائل تو اب بھی ویسا ہی ہے ۔ لی نارڈو ڈاونچی آپ سے اچھا آرٹسٹ تو ہو ہی نہیں سکتا۔

دی لارڈ نے زور سے قہقہہ لگایا۔ اور مینجر کو سمجھاتے ہوئے کہا بھئی تم اتنی سی بات نہیں سمجھ پاتے ۔ بھلا مونا لنرا کیوں بوڑھی ہونے لگی اور اس کا سمائل کیوں غائب ہونے لگا۔ وہ تو ایک جگہ ساکت ہے ۔ اس کے ارد گر د ساری دنیا چکر لگاتی ہے ۔ اس کی تعریف کرتی ہے۔ اور بوڑھا کرنل تو خود گھومتا ہے۔ دنیا اس کے گرد چکر نہیں لگاتی ۔ اس کی تعریف کرتی ہے اور بوڑھا کرنل تو خود گھومتا ہے۔ میجر بڑا منہ پھٹ آدمی تھا ایک دم بول پڑا۔

 لارڈ اب میں سمجھا آپ کی جوانی اور آپ کے سینفیکشن کا راز ۔ آپ کو بھی لوگ ساکت سمجھتے ہیں۔ اور … مینجر ایک دم سنبھل گیا ۔ دی لارڈ نے اسے ایسی نظروں سے دیکھا جیسے کہ رہا ہو۔ آئی دل فائر یو :

تجھے دوزخ میں ڈال دوں گا :

 زمین پر رہنے والے بوڑھے کرنل نے زور زور سے کھانسنا شروع کر دیا اور آہستہ سے بڑبڑایا ۔ خدایا یہ کھانسی تو کر ونک ہو چکی ہے : دی لارڈ کو اس کی یہ کرک آواز بہت بری لگی۔ بالکل ایسے لگا جیسے کوئی مینڈک ٹرا رہا ہو۔ دی لارڈ نے پراسیکیوٹر کو بلایا اور کہا۔

” میرا استھیٹک سینس اسکو مزید برداشت نہیں کر سکتا ۔

یسں سر۔۔ پراسیکیوٹر نے کہا

 دوسرے دن کو ڑا جمع کرنے والے ٹرک سے جوتے نکال کر دوسرے پرانے چمڑے

کے سامان میں جمع کر دیئے گئے۔ تاکہ ان کو ایک نیا فارم دیا جا سکے۔

بوڑھے کرنل پر بہت ساری مٹی ڈال دی گئی تاکہ اسکی ہڈیاں نظر نہ آسکیں ۔ دی لارڈ نے رموٹ کنٹرول آن کہ دیا اور زمین پر بسنے والے بول پڑے ۔

انا لله وانا اليه راجعون۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.