ایک لمحے کا دکھ ۔۔۔ انجلا ہمیش

ایک لمحہ کا دکھ

انجلا ء ہمیش

خوشی بہت معصوم ہوتی ہے

ایک بلی کے بچے کی طرح

جو تب تک اچھلتا کھیلتا رہتا ہے

جب تک اسے نیند نہیں آجاتی

خوشی کو کیا سروکار

زندگی کی بے ہنگم بھاگ دوڑ سے

اور بے حسی

ٹھنڈی ننگی زمین کی طرح سخت ہوتی ہے

ننھے سے پاوں سے زندگی کیسے نکلتی ہے

اس کرب کا احساس کرنے کی کسے فرصت تھی

ٹکنالوجیز نے گردن کو ایسا جکڑا ہے

کہ کائنات کی خوبصورتی پہ سریا کھب گیا ہے

ننھی سی جان

مامتا کی گرمائش چاہتی تھی

اور ٹھنڈی ننگی سخت زمین

اس سے زندگی کی رمق چھین چکی تھی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.