چٹختا ہی چلا جاتا ہے ۔۔۔۔ ش۔زاد

Sheen Zad is a brilliant short story writer from Pakistan. His short stories portray life and problems of common man. He is a good poet as well.

غزل

( ش۔ زاد )

کچھ ایسی بات چرخ نیلگوں میں پائی جاتی ہے
خِرد بھی جس کے چکر میں خوشی سے آئی جاتی ہے

ہٹا لوں آنکھ تو حیرت میری باقی نہیں رہتی

جو رہنے دوں گھڑی بھر اور تو بینائی جاتی ہے

نظر کی ڈور ہو یا زندگی کی یا محبت کی

اُلجھ جائے تو پھر کمبخت کب سلجھائی جاتی ہے

نہ جانے کیا فسوں سازی ہے اس منظر کی ، پل بھر میں

نظر پتھرائی ہے اب آنکھ بھی پتھرائی جاتی ہے

مجھے تو یاد بھی کچھ کم نہیں ہے وصل سے ان کے

“جب ان کی یاد آتی ہے میری تنہائی جاتی ہے”

میں اس ہی کشمکش میں مبتلا ہوں ایک مدت سے

اگر پاتا ہوں لیلا کو تو پھر صحرائی جاتی ہے

جنوں ہے جو ہمیشہ ہوش میں رکھتا ہے انساں کو

خرد تو حیرتوں کے جام سے بہکائی جاتی ہے

چٹختا ہی چلا جاتا ہے گِرد و پیش کا منظر
سبھی کچھ ساتھ لے کر اک تری انگڑائی جاتی ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031