غزل ۔۔۔ احمد زین الدین
Ahmad Zain ud Din is a senior poet and short story writer, besides he is editor of literary magazine “ Roshnai “ regularly being published from Karachi.
غزل
( احمد زین الدین )
زیست میلہ ہے آرزووں کا
پھر بھی انساں ہے کس قدر تنہا
کل سیاست تھی سچ کا آیئنہ
جھوٹ سے آج ہو گئی رسوا
کیا ہوا عدل کے ترازو کو
کیوں مسلسل جھکا ہے اک پلڑا
لوگ انصاف کو کہیں اندھا
منصف اندھا مگر نہیں ہاتا
جاہ و ثروت کہیں نہیں جاتی
روتے پھرتے ہیں پھر بھی کیوں اُمرا
بھیس میں رہبروں کے رہزن تھے
قوم کے ساتھ کیا کیا ہوگا
زین اب کتنی دور ہے منزل
دھوپ میں راستہ نہیں کٹتا
Facebook Comments Box