محبت کی پہلی سالگرہ ۔۔۔ صدف مرزا
• محبت کی پہلی سالگرہ
•
( صدف مرزا )
یہی وہ رتیں تھیں ، یہی تھیں فضائیں
یہی تھا وہ موسم ، یہی تھیں ہوائیں
ملے تھے یہیں ہم سے پہلے پہل وہ
یہیں پر لٹائی تھیں دل نے وفائیں
یہی دن تھے ہارا تھا دل ہم نے اپنا
یہیں پر ملن کی تھیں مانگی دعائیں
یہیں ہم نے سونپا تھا دل ان کو اپنا
یہیں وصل کی دل نے سیکھیں ادائیں
یہی تھے وہ کوچے، یہی تھیں وہ گلیاں
یہیں اب بھی دیتے ہیں ان کو صدائیں
یہیں ساتھ ان کے گزارے تھے وہ دن
تھیں پیروں تلے اپنے جب کہکشائیں
یہیں بوئے گل ہم سے کرتی تھی شوخی
یہیں چھیڑتی تھیں ہمیں یہ ہوائیں• صدف ؔ
آؤ چل کر اُنہیں ہم منائیں
Facebook Comments Box