غزل ۔۔۔ فرح خان
غزل
( فرح خان )
رات دن. ایک اذیت سے ہمیں باندھ دیا
زندگی ،تُو نے. محبت. سے. ہمیں باندھ دیا
خواب در خواب کئی آئنے آنکھوں میں کُھلے
تو نے کس رنگ کی حیرت سے ہمیں باندھ دیا
اک ذرا زیست میں باقی تھے بہت کام پڑے
اور تُو ہے کہ مسافت سے ہمیں باندھ دیا
دن بہ دن رنگ بدلتی ہے ترے روپ کے رُت
عشق نے حسن کی شدت سے ہمیں باندھ دیا
دل میں اب کچھ بهی نهیں حسرتِ گِریه کے سوا
تُو نے ارمانوں کی غربت سے ہمیں باندھ دیا
یاد آباد رہی شہرِ محبت کی فرح
وقت نے خواب کی ہجرت سے ہمیں باندھ دیا
Facebook Comments Box