لاش حاضر ہو ۔۔۔ سدرہ سحر عمران

دکھاؤ
زندہ رہنے کا اجازت نامہ
کھاؤقسم
کہ ہم خدا کے وفادار رہیں گے
منہ نہیں پھیریں گے
اس آگ سے
جو زمین کو گناہوں سے پاک کررہی ہے
جھکو۔۔
اور جوتوں کو غور سے دیکھو
تمہیں اپنی مٹی کی مہک آئے گی
اٹھو۔۔
ہماری عزت کے کاغذوں پر
اپنے لہو کے انگوٹھے لگاؤ
مقدس کتابوں پر ہاتھ رکھو
اورکہو
ہر نئی جنگ میں
اپنی عورتیں اور بچے
ہماری شرمگاہوں کو ہبہ کرو گے

 

Read more from Sidra Sahar Imran

Read more Urdu Poetry

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031