سطور ۔۔۔ سبین علی
سطور
سبین علی
انگلیوں کی پوریں
لمس کو پہچانتی ہیں
وبا کو نہیں
محبت آسمان سے بارش کی مانند
نازل ہوتی ہے
ہر خشک و تر پہ
اور مٹی اپنی اپنی تاثیر کے مطابق
گل بوٹے اگاتی ہے
یا کیچڑ بنتی ہے
محبت کے قرطاس پر
سات سطریں ہوتی ہیں
پانچ جو روح کے طنبورے پر
ضرب لگنے سے
ارتعاش پیدا کرتی ہیں
اور دو وہ جو انگلیوں کی پوروں
اور جلد کے نیچے چھپی
مہین سالموں کی صورت
کلام کرتی ہیں
Facebook Comments Box