اُجالے کو گرہن لگ گیا ہے ۔۔۔ حسین مسرت

اجالے کو گرہن لگ گیا ہے

حسین مسرت

اجالےکو گرھن لگ گیا ہے
مکمل اور سیاہ گرھن
تاریکی کی قید اب اجالے پر مسلط ہو جلی ہے ۔
اور
تاریکی اب جوبن پہ ہے۔
اجالے کو پوجنے والو سنو
اب انتظار تمہارا مقدر لکھے گا

اور
اب سفر تم پر لازم ہے
سنو ا
جب اجالا قید ہو
تو
سحر بھی روٹھ جاتی ہے۔
اور روٹھی ہوئی سحر
کسی دانشور کی بد دعا سے کم نہیں
نکلو ۔کہ اب سفر لازم ہے
تاریکی کئی بہروپ بدل کے آتی ہے
سنو تاریکی کبھی روشنی کا
بھروپ
بھی بدل کہ آتی ہے
سنو کسی دھوکے میں مت آنا
تم سفر کرنا
اجلے کے ساتھہ سفر کرنا۔
سحر کی اور رخ رکھنا
رکھو یقیں کہ
ہزار تاریکیوں کی بھی
ایک سحر ضرور ہوتی ہے ۔
نکلوکہ
اجالا اپنی نجات کے لئے
اب رات بھر سفر کرے گا.

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031