
گالی ایجاد کردہ خواب ۔۔ صفیہ حیات
گالی ایجاد کردہ خواب
صفیہ حیات
اب مجھے یاد نہیں رہا
متعدد بار خواب دیکھتے ہوئے
میرے تعاقب میں کتنے کتے تھے
تین
چار
پانچ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اور سب سے پہلے
کس رنگ کے کتے نے
میرے پرفیوم کی خو شبو سے سونگھتے بھونک لگائی
۔
مجھے یہ بھی نہیں معلوم ؟
جب آنکھوں کی نمی نے حیرانگی سے پوچھا
کب سے میرا تعاقب کر رہے ہو
اور وجہ۔۔۔۔۔ ؟
وہ منہ پھاڑے بھونکتے رہے
تب مجھے خیال آتا ہے
پتھر اٹھا کر مارنے
یا
تیز آواز سے چیخنے کے بارے میں
لیکن میں خاموش رہی
تما شا دیکھتے ہجوم میں عورت کی عزت کا راز یہی ہے
ورنہ لوگ فاحشہ تصور کرتے ہیں
۔
میں زمین پر بیٹھے ہانپنے لگی
کتے ایک طرف بھاگ نکلے
Popular Stories Right now
اور میں
تھکن سے نڈھال
پیاسے پرندے
جیسے لفظوں سے گالیاں ایجاد کرنے لگی
ایک
دو
تین یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
Facebook Comments Box