مجھے مت بتانا ۔۔۔ فاطمہ مہرو

مجھے مت بتانا

فاطمہ مہرو

مجھے مت بتانا

کہ تمہیں

پانی سے عورت

پتھر سے خدا

اور سوراخ سے گھر

بنانا آتا ہے

مجھے بے خبر رہنے دینا

اس سے کہ تم روز

مرے انتظار کا

اک اک صفحہ بے آواز

احتیاط سے پلٹتے رہے

اور خلوت کا نوٹیفیکیشن

اَن سیِن رہنے دیا

مجھے محبت کے سارے معنوں سے

دُور رہنے دینا

مجھے اپنا پتہ مت دینا!

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930