توبہ کرنے والا گنہ گار۔۔۔لیو ٹالسٹائی/عقیلہ منصور جدون

تو بہ کرنے والا گنہگار

لیو ٹالسٹائی۔۔

(مترجم: عقیلہ منصور جدون)

کسی زمانے میں ایک آدمی تھا جو ستر سال اس دنیا میں رہا اور ساری زندگی گناہ کرتا رہا۔ وہ بیمار ہو گیا لیکن پھر بھی تو بہ نہیں کی۔ آخری لمحے جب وہ مر رہا تھا تو رونے لگا اور بولا

“یا خدا ! مجھ معاف فرما دے جیسے تو نے کر اس پر چور کو معاف فرمایا تھا ۔ “

جونہی اس نے یہ الفاظ کہے اس کی روح اس کے جسم سے پرواز کر گئی ۔ اور اس کی روح خدا کی محبت سے سرشار اور اس کی رحمت پر یقین رکھتے ہوئے جنت کے دروازے پر پہنچی۔ اسے کھٹکھٹایا اور خدائی بادشاہت میں داخلے کی اجازت مانگی۔

دروازے کے اندر سے آواز آئی۔

دروازے پر کون مرد دستک دے رہا ہے اور اس نے اپنی زندگی میں کون سے

کام سر انجام دیے ہیں ؟“

گنہگار کی آواز نے جواب دیا، اور اس آدمی کے تمام گناہ بیان کر دیئے جن میں

ایک بھی نیکی نہیں تھی۔

دروازے کے اندر والی آواز نے جواب دیا۔

گنہگار خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہوسکتا، اس لئے واپس چلے جاؤ !

اس پر آدمی نے پوچھا

خداوند، میں نے آپ کی آواز سنی لیکن آپ کا چہرہ نہیں دیکھ سکا، نہ ہی میں آپ کا

نام جانتا ہوں ۔ آواز نے جواب دیا

“میں پیٹر ، حواری ہوں۔”

تب گنہگار نے التجا کی۔

مجھ پر رحم فرمائیں، جواری پیٹر ! انسان کی کمزوری اور خدا کی رحمت یاد رکھیں کیا آپ مسیح کے شاگرد نہیں تھے ؟ کیا آپ نے مسیح کے اپنے منہ سے ان کی تعلیمات نہیں نہیں  سنیں اور کیا ان کی مثال آپ کے سامنے نہیں ہے؟ جب وہ اور ان کی روح غمگین تھی اور انہوں نے آپ کو تین بار جاگتے رہنے اور عبادت کرنے کا کہا، آپ سو گئے کہ آپ کی آنکھیں نیند سے بوجھل تھیں اور تین بارمسیخ نے آپ کو سویا ہوا پایا۔ ایسا ہی معاملہ میرے ساتھ ہوا یاد رکھیں، آپ نے موت تک وفادار رہنے کا وعدہ کیا تھا۔ پھر بھی آپ نے تین دفعہ مسیح کا انکار کیا جب انہیں کا یا فس ( یہودیوں کا سب سے بڑا مذہبی راہنما جس نے مسیح کو سزا سنائی) کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

بس ایسا ہی میرے ساتھ ہوا۔ اور یہ بھی یاد کریں کہ جب مرغے نے بانگ دی تو آپ باہر نکلے اور بے تحا شا روئے ۔ ایسا ہی میرے ساتھ ہے اس لئے آپ مجھے اندر آنے سے منع نہیں کر سکتے ۔

دروازے کے اندر جو آواز تھی وہ خاموش رہی، گنہگار کچھ دیر کھڑا رہا اور پھر دوبارہ کھٹکھٹانا شروع کر دیا۔ اور خدا کی بادشاہت میں داخل کئے جانے کی استدعا کی۔ اب اس

نے دروازے کے پیچھے سے ایک اور آواز سنی،

“یہ کون ہے اور اس نے زمین پر کیسی زندگی گزاری ہے؟”

گنہگار کی آواز نے سارے گناہ دوبارہ گنوائے جن میں ایک بھی نیکی نہیں تھی۔ دروازے کے پیچھے سے آتی آواز نے جواب دیا:

“چلے جاؤ! ایسے گنہ گار ہمارے ساتھ بہشت میں نہیں رہ سکتے۔”جس پر گنہگار بولا- “خدایا، میں نے آپ کی آواز سنی لیکن میں نے آپ کو دیکھا نہیں اور نہ ہی میں آپ کا

نام جانتا ہوں۔ اور آواز نے جواب دیا

“میں بادشاہ اور پیغمبر ڈیوڈ ( داؤد ) ہوں”

گنہگار مایوس نہیں ہوا اور نہ ہی وہ دروازے سے ہٹا، بلکہ بولا،

“ڈیوڈ بادشاہ مجھ پر رحم کرو ! انسان کی کمزوریاں اور خدا کا رحم یاد رکھو، خدا نے آپ سے محبت کی اور آپ کو انسانوں میں سرفراز کیا۔ ۔ آپ کے پاس سب کچھ تھا۔ بادشاہت، عزت، امارت، بیویاں اور بچے ۔لیکن جب آپ نے گھر کی چھت سے ایک غریب کی بیوی دیکھی اور آپ میں گناہ داخل ہو گیا۔ آپ نے اور یاہ کی بیوی حاصل کر لی اور اسے ایمونائٹس کی تلوار سے قتل ہونے دیا۔۔ اگر چہ آپ امیر تھے لیکن ایک غریب سے اس کی اکلوتی دنبی چھین لی اور اسے مروا دیا۔ یاد رکھیں میں نے بھی یہی کچھ کیا۔ اس لئے یاد کریں کیسے آپ پچھتائے اور کیسے آپ نے کہا ” مجھے اپنی خطائیں معلوم میں : میرا گناہ میرے سامنے ہے۔ میں نے بھی ایسا ہی کیا آپ مجھے اندر آنے

سے نہیں روک سکتے ۔”

دروازے کے اندر سے آتی آواز خاموش ہو گئی۔

گنگار پھر کچھ دیر منتظر خاموش کھڑا رہا۔ اس کے بعد اس نے پھر دروازے پر دستک دی۔ اور اندر آنے کی اجازت مانگی۔ اب ایک تیسری آواز سنائی دی اور پوچھا، “یہ آدمی کون ہے اور اس نے زمین پر زندگی کیسے گزاری؟“

مدگی کی آواز نے تیسری دفعہ جواب دیا، جس میں اس نے سارے گناہ بیان کیے جن میں کوئی نیک کام نہیں تھا۔ اور دروازے سے اندر کی آواز نے کہا ” چلے جاؤ، گنہگار بہشت میں داخل نہیں ہو سکتے۔” تب پھر گنہگار نے کہا ” آپ کی آواز میں نے سنی لیکن میں

آپ کا چہرہ نہیں دیکھ سکا نہ ہی مجھے آپ کا نام معلوم ہے ۔

 تب آواز نے بتایا، ” میں مقدس جان مسیح کا چہیتا شاگرد ہوں ۔”  گنہگار خوش ہو کر بولا: “اب تو یقیناً مجھے اجازت مل جائے گی۔ پیٹر اور ڈیوڈ مجھے ضرور اجازت دیں گے کہ

دہ بشری کمزوریاں اور خدا کی رحمتوں سے واقف ہیں او آپ بھی مجھے اجازت دیں گے کہ آپ بہت محبت کرنے والے ہیں۔ کیا وہ آپ ہی نہیں تھے جنہوں نے لکھا تھا کہ محبت خدا ہے اور وہ جو محبت نہیں کرتا خدا کو نہیں جانتا۔ اور کیا آپ نے بڑھاپے میں  یہ نہیں کیا تھا۔ بھائیو ایک دوسرے سے محبت کرو۔ تو پھر آپ کیسے مجھ سے نفرت کر سکتے ہیں اور مجھے یہاں سے بھگا سکتے ہیں۔ یا تو آپ جو کہتے تھے اس کا انکار کر دیں یا مجھ سے محبت کرتے ہوئے مجھے خدا کی بادشاہت میں داخل ہونے دیں۔”

بہشت کے دروازے کھل گئے اور جان نے تو بہ کرنے والے گنہگار کو گلے لگا یا اور اسے آسمانی بادشاہت میں داخل کر لیا۔ اور اس نے یسوع سے کہا، اے خداوند جب آپ اپنی بادشاہی میں آئیں گے تو مجھے یاد رکھنا۔ تب یسوع نے اس سے کہا، میں تم سے سچ کہتا ہوں، آج تم میرے ساتھ بہشت میں ہو گے۔

لو کا xxiii-43,42

English title

The Repentant sinner

1886

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031