بے خواب محبت کی رات ۔۔۔ گارسیا لورکا

بے خواب محبت کی رات

(گارسیا لورکا )

ترجمہ: محمد سلیم الرحمٰن

رات کا نزول، ہم دونوں اور پورا چاند

میں رو پڑا اور تجھے ہنسی آ گئی

تیری تحقیر خدا، اور میرے گلے شکوے

زنجیروں میں جکڑی فاختائیں اور لمحے

رات کا نزول، ہم دونوں۔ دکھ کا بلوریں شیشہ

ایک مہیب دوری کی وجہ سے تو نے آنسو بہائے

میرا دکھ تیرے ریت کے بنے نربل دل پر

اذیتوں کے خوشے کی طرح چھایا ہوا

صبح نے ہمیں سیج پر ایک دوسرے سے ملا دیا

کبھی نہ تھمنے والے لہو کی ٹھنڈی

بہتی ندی پر ہم منھ رکھے ہوئے

اور چلمن پڑی بالکونی میں سورج نے پاؤں دھرا

اور میرے کفنائے ہوئے دل پر

زندگی کے مرجان نے اپنی شاخیں پھیلائیں

Read more Urdu Poetry

Facebook Comments Box

1 thought on “بے خواب محبت کی رات ۔۔۔ گارسیا لورکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930