خانساماں سے آخری مذاق ۔۔۔ کارل مارکس
خانساماں سے آخری مذاق
( کارل مارکس )
منظُوم ترجمہ: ياسرقاضی))
گوندھ لو اے خانساماں ! آج اپنے کیک
کو…
لقمہ ہائے نیک کو…
جس قدر بہتر بھی تم سے ہوسکے…
تم فقط ہو نان ساز…
بے وجہ اور بے جواز…
جس سے بڑھ کر اور کچھ تُم بن سکو،
مُمکن نہیں…
”گوئٹے“
بننے کو تم سے ہے بھلا کس نے کہا!
یہ کہا کس نے کہ اُن پَر رَشک تم
کرتے رہو!
آہ تم بھرتے رہو…
جس طرح اکثر مگن رہتے ہو تم…
گوکہ حضرت ”گوئٹے“ تھے تیرے پیشے سے
سراسر نابَلَد…
منفرد اُن کا ہے قد…
اُن میں تو تجھ سا نہیں تھا، کوئی
جوہر اور شعُور…
ميرے باورچی حضُور!
Facebook Comments Box