میں اور زیادہ طلوع آفتاب دیکھوں گا ۔۔۔ خور خے لوئی بورخیس

گر مجھے دوبارہ زندگی ملی تو
اس اگلی حیات میں ۔۔۔ میں کوشش کروں گا
کہ اور بھی زیادہ غلطیاں کروں
میں کامل بننے کی کوشش نہیں کروں گا
میں زیادہ آرام سے رہوں گا ۔۔۔
میں کم اشیاء ہی کو سنجیدگی سے لوں گا
میں اور زیادہ مہم جوئی کروں گا
میں اور زیادہ تفریح کروں گا
میں اور زیادہ غروب ِ آفتاب دیکھوں گا
میں اور زیادہ پہاڑ سر کروں گا
میں اور زیادہ دریا پار کروں گا
میں اور زیادہ جائوں گا ، ان جگہوں پر ، جو میں نے کبھی نہیں دیکھیں
میں اور پالا جھیلوں گا۔۔۔ میں زیادہ حقیقی مسائل کا سامنا کروں گا اور خیالی کو رد کروں گا

میں گر دوبارہ زندہ رہ سکا۔۔۔ میں سفر میں زاد ِ راہ کم کم رکھوں گا
میں گر دوبارہ زندہ رہ سکا۔۔۔ میں آغاز ِ بہار سے اختتام ِخزاں تک ننگے پائوں کام کروں گا
میں اور زیادہ طلوع آفتاب دیکھوں گا۔۔۔ گر میرے پاس جینے کو ایک اور زندگی ہوئی

۔۔۔۔۔ ترجمہ: قیصر نذیر خاور
یاد رہے کہ بورخیس ۵۵ برس کی عمر میں نابینا ہو گیا تھا ۔

 

Read more from Lui Borjeous

Read more literature from around the world

Read more literature translated to Urdu

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031