مہا بھارت ۔۔۔ ممتاز حسین

مہا بھارت

ممتاز حسین

قسطوں پے ادھار لی ہوئی

مہا بھارت کی کھڈی

کھڈی پر

بْنتی ہوئی داستان

اور

داستان کے اندر داستان

گنیش کی سونڈ تھامے

سوئی کے نکے سے

گزرتا ہاتھی

اور

تیری انگلیوں میں

تھاما قلم

جس سے تو

زندگی کے پہیے کو

موت کے کنوئیں میں

سائیکل کے رم وہیل کو

دھکیلتا تیرا قلم

پہیم پہیم

خیالات کی رتھ

پر پانڈوں اور کوروں کو

کرو کشیتر کی جنگ کو

 بھگوت گیتا کی تھالی میں

 کہانیوں کے

جلتے بجھتے دیوں کی لو سے

گنگا جمنا کے بہتے پانی کو

 چاے کی کیتلی میں ابال دیا

بن بیاہی ماں کی کوکھ سے

سوتیلے بیٹے کو

خاوند ماننے والی ملکہ مکھی نے

شہد کی بوتلوں میں کڑوا سرمہ بھر لیا

اور

 ملکہ کا اندھا بیٹا

جو زندگی کی کشتی کےبادبانوں پر

آنکھیں چپکاے

مہا بھارت کا سنک پھونک رہا ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.