
اپنے حصے کا یوسف ۔۔۔ سعدیہ بلوچ
اپنے حصے کا یوسف
(سعدیہ بلوچ)
خزاں
کنویں کی تہہ میں اگ آئی ہے
بہاروں کو عکس دیکھنے میں دقت ہو رہی ہے
ہر بار ڈول میں کنویں کی اداسی بھر آتی ہے
قافلہ
کنویں کی تہہ میں اگی
خزاں کی فصلیں بھر کے لے گیا تو ؟
کنواں
اپنے حصے کے یوسف کو پکارتا ہے اور
یوسف
اپنے حصے کی زلیخا کے آگے آگے دوڑ رہا ہے
Popular Stories Right now
زلیخا
جس کے ہاتھ کرتوں کے دامن ہی لگتے ہیں
اس سے صرف خزاں ہی خریدی جا سکتی ہے
Facebook Comments Box
Bardi innayat izat afzai ka shukriya